پیراگون سوسائٹی کے معاملے میں ہاتھ صاف ہیں، میں نے کبھی ایسا کام نہیں کیا، جو باعث شرمندگی ہو، سیاسی کارکن کے طورپر جمہوریت کیلئیجدوجہد جاری رکھوں گا، ہم نے ریلوے میں کرپشن کا خاتمہ کردیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

بدھ 22 نومبر 2017 19:34

پیراگون سوسائٹی کے معاملے میں ہاتھ صاف ہیں، میں نے کبھی ایسا کام نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیراگون سوسائٹی کے معاملے میں ہاتھ صاف ہیں، میں نے کبھی ایسا کام نہیں کیا، جو باعث شرمندگی ہو، سیاسی کارکن کے طورپر جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا، ہم نے ریلوے میں کرپشن کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنے خلاف کھلنے والے محاذ کو دلچسپی سے دیکھ رہا ہوں،پیراگون سوسائٹی کے معاملے میں ہاتھ صاف ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے میرا سیاسی موقف نہیں دبایا جاسکتا، میں نے کبھی ایسا کام نہیں کیا جو باعث شرمندگی ہو ،ا نہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کے طورپر جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا، پاکستان ریلوے نے 4 برسوں میں ریکارڈ ترقی کی، ریلوے میں کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے۔