ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون حیدرآباد غلام قادر جونیجو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لٹیگیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 19:06

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون حیدرآباد غلام قادر جونیجو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لٹیگیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس شہبازہال شہبازبلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے غلام قادر جونیجو نے کہا کہ ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریاستی اور مفاد عامہ کے عدالتوں میںکیسز کو میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے ڈسٹرکٹ لٹیگیشن کمیٹی قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے ایک بہترین فورم ہے جہاں سے آپ فنی و قانونی معاونت حاصل کرسکتے ہیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی حیدرآباد ارشد سومرو ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر احمد حیدر،اسسٹنٹ کمشنرز ،ایچ ڈی اے، پولیس اور ڈسٹرکٹ کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اے ڈی سی ون غلام قادر جونیجو نے تمام محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیسزجن میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو فریق بنایاگیا ہے ان کیسز کے کمینٹس کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ جلد از جلد ان کیسز کی پیروی کرکے انہیں حل کیاجاسکی- انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنے کیسز کی پیروی کے لیے اپنے فوکل پرسن کو متعلقہ عدالتوں میںبھیجیںتاکہ کیسز کی بہترین طریقے سے پیروی ہوسکے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کے تمام محکموں کی جانب سے کیسز کی لسٹ فراہم کیے جانے پرڈسٹرکٹ اٹارنی حیدرآباد ارشد سومرو کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کے آئندہ بھی تمام محکموں کی جانب سے اچھا رسپانس ملتارہے گا اور آپ کے تعاون سے اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ کیسز میں رہنمائی کے لیے انہوں نے اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایااجلاس میں مختلف محکموں کے کیسززیر بحث آئے جن پرڈسٹرکٹ اٹارنی حیدرآباد کی جانب سے فنی و قانونی نکات اجاگر کیے گئے اور قیمتی تجاویز بھی دی گئی۔