حیدر آباد میں 93 پولیس اہلکاروں کی ترقی

بدھ 22 نومبر 2017 19:06

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) حیدرآبادمیں93پولیس اہلکاروں کو ترقی دیدی گئی ،ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ نے پولیس ہیڈ کوارٹرز حیدر آباد میں ایک سادہ تقریب میں 93 پولیس اہلکاروںکو ترقی کے تمغہ لگائے اور انہیں اسناد دیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ نے گذشتہ دنوں ایک پرموشن کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے چیئر مین ڈی ایس پی حیدرآباد سٹی محمد اعجاز بھٹی اراکین کمیٹی میں ڈی ایس پی سائٹ حاجی مسعود اقبال ، ڈی ایس پی مارکیٹ محمد گل عباس شامل تھے کمیٹی نے پولیس اہلکاروں کی سینیارٹی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہو ئے 93پولیس اہلکاروں کی ترقی کی سفارش کی ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کی بیجز لگانے کی تقریب میں ایس ایس پی حیدرآباد کے علاوہ ضلعی پولیس افسران نے بھی شرکت ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ترقی پانے والے اہلکاروں کی ان کی گراں قدر خدمات کا یہ ایک صلہ ہے مجھے امید ہے کہ یہ اہلکار حیدرآباد ضلع کو امن و امان کے قیام میں مثالی ضلع بنانے میں مدد کریں گے اور انتھک محنت ، جاں فشانی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں گے اس موقع پر بڑے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا اور ایس ایس پی حیدرآباد نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کھانا کھا یا اور ان میں گھل مل گئے۔

متعلقہ عنوان :