دھرنےوالوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے نا ہی دھرنا ختم ہوگا،کیپٹن(ر)صفدر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 18:49

دھرنےوالوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے نا ہی دھرنا ختم ہوگا،کیپٹن(ر)صفدر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن (ر)صفدر نے مذاکرات ناکام ہونے کا اشارہ دے دیا،دھرنا والوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے نا ہی دھرنا ختم ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ دھرنے کے شرکاء کے مذاکرات ناکام ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے نا ہی دھرنا ختم ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ پندرہ روز سے ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کیخلاف مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے باعث جڑواں شہروں اسلام آباد اور پنڈی کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب فیض آباد دھرنے کے مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا،پتھراؤ کے نتیجے میں ایس پی صدر عامر نیازی سمیت پولیس و ایف سی کے 4اہلکار شدید زخمی جبکہ 5پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ فیض آباد اڈے کے عقب میں آگ بھی لگا دی تاہم آگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔اسی طرح مذہبی جماعت کے کارکنان نے کراچی میں نمائش چورنگی میں بھی دھرنا دے دیاہے۔جس کے باعث ملحقہ راستوں کورکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے۔ناروال میں بھی دھرنے کے شرکاء کی وزیرداخلہ کے گھر کے سامنے احتجاج کرنے پرپولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :