ْکراچی کچرہ کنڈی بن گیا ہے ،کراچی میں آپریشن ہورہا ہے لیکن پینے کوپانی نہیں، مصطفی کمال

بنیادوں حقوق سے محروم افراد کل کو دہشتگرد بنے تو حکمران ذمہ دار ہونگے،نا اہل شخص کو پارٹی کا سربراہ نہ بنانے سے متعلق ترمیم کا مستر د ہونا جمہوریت کیلئے سیا ہ دن ہے،پاک سرزمین پارٹی کے سر براہ کی پریس کانفرنس

بدھ 22 نومبر 2017 19:04

ْکراچی کچرہ کنڈی بن گیا ہے ،کراچی میں آپریشن ہورہا ہے لیکن پینے کوپانی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سر براہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کچرہ کنڈی بن گیا ہے ،کراچی میں آپریشن ہورہا ہے لیکن پینے کوپانی نہیںبنیادوں حقوق سے محروم افراد کل کو دہشتگرد بنے تو حکمران ذمہ دار ہونگے دہشتگردی کا خاتمہ نچلی سطح سے ہی ممکن ہے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے لوکل کمیونٹی پولیسنگ کی ضرورت ہے عوام کو ریاست کے امور میں شرکت کا احساس دلانا ہو گا ،بلوچستان اور پاکستان کے عوام ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،نا اہل شخص کو پارٹی کا سربراہ نہ بنانے سے متعلق ترمیم کا مستر د ہونا جمہوریت کے لئے سیا ہ دن ہے ،یہ بات ا نہوں نے بدھ کو کراچی روانگی سے قبل کوئٹہ پریس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی اس موقع پر انیس قائم خانی اور پا ک سر زمین پارٹی کے صوبائی رہنما ء بھی انکے ہمراہ تھے ،مصطفی کما ل نے کہا کہ سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی تنظیم سازی کی ہے بلوچستان کے پشتون بلوچ عوام نے پی ایس پی کا خیر مقدم کیا اور بھر پور استقبال پر کوئٹہ کے عوام اور کارکنوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پی ایس پی عوام کی نمائندگی کرے گی ہم اقتدار میں رہے لیکن ایمان میں کبھی لرزش نہیں آ ئی 2018میں بلوچستان فوکس ہوگاپی ایس پی کے منشور میں ہر ضلع کو بااختیار بنانا ہے اصل ظالم وہ لوگ ہیں جو ظلم کے خلاف آواز نہیں اٴْٹھاتے بلوچستان کے غیور اور بہادر عوام نظام بد لنے کے لئے پی ایس پی کا ساتھ دیںانہوں نے کہا کہ ماضی میں جو نفرت کے بیج بو کر برادر اقوام کو لسانیت کی بنیادوں پر لڑوایا گیا پا ک سر زمین پارٹی اس نفرت کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے نفرت کی سیاست مہاجروں کے لئے نقصان دہ ہے مہاجر مہاجر کا نعرہ آگ لگانے کیلئے ہے میرا سوال ہے کہ 35 سال تک کھالیں اور فطر لینے والوں نے عوام کو کیا دیامہاجر کو پینشن دینے کے لئے بھی رشوت لی جاتی ہے جو شرمناک عمل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مراعات کے لئے مہاجروں کو بیچا جارہا ہے بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہاسی پیک منصوبہ اسی صورت ہوگا کا میاب ہوگا جب اس کی تیاری نظر آ ئے گی سی پیک منصوبہ کرپشن کی نظر ہونے کا اندیشہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں بلکہ دونوں جماعتوں کے انضمام کا فیصلہ ہوا تھاجھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہو لسانی سیاست کو خیر باد کہہ دیا،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نا اہل شخص کے پارٹی سربراہ نہ بننے کے بل کا مسترد ہونا جمہوریت کے لئے سیا ہ دن ہے سپریم کورٹ نے جسے نااہل کردیا تو وہ کیسے اہل ہو سکتا ہے ۔