احتساب برابری کی سطح پر ہونا چاہیے ،حکومت کس کو کرنی ہے اسکا فیصلہ عوام کریگی‘ عاصمہ جہانگیر

وزیر قانون کے استعفے کا کوئی جواز نہیں، کل یہی لوگ پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کریں گے‘ میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 19:02

احتساب برابری کی سطح پر ہونا چاہیے ،حکومت کس کو کرنی ہے اسکا فیصلہ عوام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ احتساب برابری کی سطح پر ہونا چاہیے ،حکومت کس کو کرنی ہے اس کا فیصلہ عوام کرے گی ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پارٹی صدر بننا عوام کی جیت ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون کے استعفے کا کوئی جواز نہیں۔

کل یہی لوگ پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے جمہوری قوتیں اپنا کردار ادا نہیں کر رہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب برابری کی سطح پر ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ بار کی سابق صدر نے مزید کہا کہ بے نظیر این آر او سے خوش نہیں تھیں۔ حکومت کس کو کرنی ہے اس کا فیصلہ عوام کرے گی۔