محمد زبیر کا گرین لائن سمیت دیگر منصوبوں کا دورہ
متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں ،گورنر سندھ کی ہدایت
بدھ 22 نومبر 2017 18:56
(جاری ہے)
حیدری اسٹیشن پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو ماڈرن سٹی بنانے کے منصوبہ پر کام کررہے ہیں، گرین لائن کی تکمیل سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا موئثر نظام شروع ہوگا کیونکہ کراچی دنیا کا بڑا شہر ہے جہاں پر آبادی کے بڑھتے ہوئے دبائو کے پیش نظر مسائل میں اضافہ ہو رہاہے خاص طور پر آمد و رفت کے ذرائع کی کمی یا گنجائش سے زائد گاڑیوں کے گذرنے سے لوگوں کو انتہائی تکلیف ہوتی ہے اس ضمن میں وفاق کے تحت سرجانی سے گرین لائن منصوبہ شروع کیا گیا ہے یہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آرام دہ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے والامنفرد منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے شہر کے ایک حصہ میں ٹریفک کے دبائو میں کمی اور لوگوں کو جدید دور کی سفری سہولیات بھی حاصل ہو نگی ، منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ کے تحت شہر میں گرین لائن ، اورنج لائن ، بلیو لائن اور یلو لائن سمیت دیگر منصوبے تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں سے گرین لائن منصوبہ اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر محمد زبیر نے کہا کہ شنگھائی پاور کمپنی بہت جلد کے الیکٹرک کا انتظام سنبھال لے گی جس سے شہر میں بجلی کی فراہمی کے لئے کمپنی اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی کیونکہ انہوں نے بجلی کے انفرااسٹرکچر میں بہتری کے لئے 9ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا بھی وعدہ کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیا ت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ترقیاتی منصوبوں کو مقرر وقت پر مکمل کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً کام کی رفتار کا جائزہ اہم ثابت ہوتا ہے اسی اپنے دورہ میں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے ، مقررہ وقت پر منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں ، کسی بھی منصوبہ کی تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا اور منصوبہ اپنی افادیت بھی کھو دیتا ہے،کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت منگھو پیر روڈ کی بحالی و ترقی کے لئے 2588 ملین روپے اور 6.7 کلومیٹر نشتر روڈ کی بحالی و ترقی کے لئے 860 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگھوپیر روڈ کراچی کی ایک اہم ٹریفکآرٹری ہے اس لئے اس کی بحالی کا منصوبہ کراچی پیکج میں شامل کیا گیا ہے ۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد شہر میں ترقیاتی منصوبے وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو آپریشن کے ثمرات پہنچائے جا سکیں اس ضمن میں وفاق نے 25 ارب روپے کے کراچی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے اس سے قبل وفاق کے تعاون سے 50 ارب روپے سے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن میں لیار ی ایکسپریس وے ، گرین لائن ، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ K-IV اور دیگر منصوبے شامل ہیں اس طرح وفاق شہر میں 75 ارب روپے سے ترقیاتی کام کروارہا ہے۔ دورہ کے دوران گورنر سندھ نے حیدری کے مقام پر گرین لائن کے ساتھ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا ۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.