صدر مملکت کا میجراسحاق کی شہادت پر اظہار تعزیت

میجر اسحاق کی وطن عزیز کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پورے ملک میں رد الفساد آپریشن بلا تفریق جاری ہے، ممنون حسین

بدھ 22 نومبر 2017 18:56

صدر مملکت کا میجراسحاق کی شہادت پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنو ن حسین نے میجر اسحاق کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی پر قابو پانے کے بلند مقصد کے لیے شہادت کو گلے لگایا ہے۔ میجر اسحاق کی وطنِ عزیز کے لیے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے وطنِ عزیز کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پورے ملک میں رد الفساد آپریشن بلا تفریق جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ صدرمملکت نے میجر اسحاق کے والدین اورا ہلِ خانہ سے بھی اظہار تعزیت کیااوراس کی بلندی درجات کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :