وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 18:52

وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات ،باہمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بدھ کو وزیراعلی ہاؤس میں ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر سادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی، سفیر کی تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموراور پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے سفیر نے کہا کہ شہید بھٹو نے اپنے در میں ترکی کا دورہ کرنے سے واپسی پر لاڑکانہ میں اتاترک میموریل تعمیر کروایا تھا جوکہ شہید بھٹو کی ترکی سے محبت کا ثبوت ہے۔ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں پر سفیر نے وزیراعلی سندھ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ملاقات میں ترکی کے قونصل جنرل مسٹر مرات مصطفی اونارٹ اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :