فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے نتیجے میں جڑواں شہروں کے مکینوں کو بدھ کو بھی شدید مشکلات

امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کئی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ،ْ شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا

بدھ 22 نومبر 2017 18:51

فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے نتیجے میں جڑواں شہروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے نتیجے میں جڑواں شہروں کے مکینوں کو بدھ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے کے نتیجے میں جڑواں شہروں کے مکینوں کو بدھ کو بھی شدید مشکلات کر نا پڑا ،ْ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کئی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا کر نا پڑا ،ْ 16 روز سے میٹرو بس سروس بھی معطل رہی ،ْ فیض آباد اور اطراف کے دکاندار بھی شدید پریشان ہوئے۔

متعلقہ عنوان :