راولاکوٹ میں موسم سرما کی پہلی برف باری پر فضاء مقام تولی پیر نے سفید چادر اوڑھ لی

بدھ 22 نومبر 2017 18:44

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) راولاکوٹ میں موسم سرما کی پہلی برف باری پر فضاء مقام تولی پیر نے سفید چادر اوڑھ لی راولاکوٹ کی وادی میں سردی کی لہر موسم سرما کے شروع ہوتے ہی دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع راولاکوٹ کے سیاحتی مقام تولی پیر اور گرد و نواح کے علاقوں میں برفباری ہوئی برفباری راولاکوٹ کے نواحی شہر کھائی گلہ تک ہوئی تولی پیر کے پہاڑ نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی جموں کشمیر کو تقسیم کرنے والی عبوری خونی لکیر کے اس پار جہاں تولی پیر نے برفباری کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے وہاں دوسری طرف خونی لکیر کے پار پونچھ کے علاقے پیر پنجال میں بھی برفباری کے باعث پہاڑ سفیدی کی چادر اوڑھے ہیں-

متعلقہ عنوان :