حجرہ شاہ مقیم‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کا پولیس دفاتر میں تعینات ملازمین کو سائلین کیساتھ رویہ درست رکھنے کی ہدایت

بدھ 22 نومبر 2017 18:42

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) حجرہ شاہ مقیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کا پولیس دفاتر میں تعینات ملازمین کو سائلین کے ساتھ رویہ درست رکھنے کی ہدایت مستحسن اقدام ہے جس سے پولیس کلچر میں عملی تبدیلی کا رجحان پیداکیا جا سکتا ہے، ان خیالات کااظہار ضلعی صدر ڈسڑکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ رائو مشتاق قادر خاںنے گزشتہ روز ڈی یو جے اوکاڑہ کے ایک اہم اجلاس کے دوران سینئر صحافیو ں سے گفتگو کے دور ان کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس مقامی سطح پر شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور قانون کی عملداری کی خاطر اہم ترین فورس ہے جس پرشہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہر دور کی ضرورت رہاہے جس میں اوکاڑہ پولیس بڑی حد تک کامیاب بھی رہی ہے مگر پولیس میں موجود کالی بھیڑیں اس مثبت و ضروری عمل کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں جو وردی کی عزت و تکریم کی بجائے ذاتی لالچ اور مفاد کی خاطر انصاف اور میرٹ کا گلاگھونٹنے سے بھی باز نہیں آتے ایسے ملازمین کے خلاف بے رحمانہ احتساب اور محکمانہ کاروائیوں کی ریاستی حالات کے پیش نظر فور ی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان قوم کے روشن مستقبل کی جانب ایک انقلابی عمل ہے جس پر عمل درآمد ملک و قوم کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور وہ وقت دور نہیں جب ہماراملک ترقی پزیر ممالک کی فہرست سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہوگا، انہو ں نے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی توجہ صحافیو ں اور صحافتی تنظیمو ں کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے صحافی اور اس میدان میں کام کرنے والی تنظیمات کا کردار ریاست اور ریاستی اداروں کے مابین انتہائی مثبت و تعمیری رہاہے اور ہم نے بلاتفریق قومی خدمت اور امن و امان کی بحالی کی خاطر نہ صرف صحیح سمت میں کام کیا ہے بلکہ اپنی صحافتی خدمات کی بجاآوری میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھاباوجود ان تمام تر پیشہ ورانہ خدمات کی بجا آوری کہ پولیس و سول انتظامیہ کے رویوں میں تفریق پائی جاتی ہے جس سے محب وطن صحافیو ں اور صحافتی حلقوں میں مایوسی کی فضاء پھیل رہی ہے، انہوں نے ضلعی پولیس آفیسر سے مطالبہ کیاکہ جس طرح وہ شہریوں اور پولیس کے مابین فاصلے کم کر رہے ہیں عین اسی طرح صحافیوں اور انکی ضلع بھر کی اہم صحافتی تنظیمات اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو بھی کم کرنے کی خاطر اہم اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ تفریق کاری کے منفی عمل سے چھٹکارا پایا جاسکے اور ورکنگ جرنلسٹس اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم کرنے میں مدد مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :