جشن میلاد النبی ؐ شایان شایان طریقہ سے منانے کیلئے حجر ہ شاہ مقیم میں انتظامات کو آخری شکل دیدی گئی

بدھ 22 نومبر 2017 18:42

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) حجرہ شاہ مقیم میں جشن میلاد النبی ؐ شایان شایان طریقہ سے منانے کیلئے حسب سابق انتظامات کو آخری شکل دیدی گئی ہے، اس بارے میں حاجی غلام رسول فریدی کی زیر صدارت دفتر جماعت اہلسنت میںشہر کی مختلف دینی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں جامعہ فخریہ کے پرنسپل مولانا وجہیہ اللہ صدیقی ،علامہ مولانا ممتاز احمد صدیقی ،جماعت اہلسنت کے سینئر نائب صدر الحاج غوری ایوب علی فریدی ،نائب صدر مقصود الحسن علوی ،علامہ مولانا فخرالدین قادری ،مولانا محمد یوسف تونسوی ،مولانا قاری امانت علی قادری ،قاری ظہیرالدین نقشبندی ،حجرہ پریس کلب کے صدر رائو مشتاق قادر خاں ، سرپرست محمد نواز انجم ،جنرل سیکرٹری حافظ جاوید اقبال اور سینئر صحافی وسیم احمد غوری کے علاوہ جماعت اہلسنت ،جمیعت علمائے پاکستان ،سنی تحریک ،انجمن غلامان رسول ؐ، مجلس غریب نواز ،بزم فرید ،تحریک منہاج القرآن ،تنظیم علمائے اہلسنت ،حزب الفرید کے قائدین و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں طے پایاکہ ہر گھر،محلہ ،گلی ،بازار ،مارکیٹ اورتمام کاروباری مراکز کو آرائشی محرابوں ،جھنڈیوں ،سبز جھنڈوں ،برقی قمقموں ،خوبصورت بینروں ،فلیکسوں اور خانہ کعبہ و گنبد خضریٰ کے ماڈلوں سے سجایا جائیگااور بارہ ربیع الاول کو حسب سابق عید میلاد النبی ؐ کا جلوس جامعہ فیض محمدیہ سے شروع ہوکر غوثیہ چوک چونیاں روڈ ،قلندری گیٹ ،مین بازار ،ہجویری چوک ،سید نا عمر فاروق چوک ، میلاد چوک سرکلر روڈ سے ہوتاہوا جامعہ مسجد قلندر پاک ؒ میں پاکستان کے ا ستحکام ،سلامتی ،خوشحالی اور دین اسلام کی کامرانی کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوگا۔