ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 18:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال تنویر الرحمن کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ چکوال ڈی او ہیلتھ، محکمہ پولیس، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کوملٹی میڈیا کی مددسے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوسرے روز پانچ سال کی عمر کی66704 بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں نی67370بچوںکو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلوائے اس طرح ٹارگٹ سو فیصد سے زائد رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح61495 چھ ماہ سے چودہ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی ویکسیئن بھی دی گئی۔

جس پر اے ڈی سی آر نے انسداد پولیو ٹیموں کی دوسرے روز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانا ہم سبکی ذمہ داری ہے ، پولیوجیسا موذی مرض تب ختم ہوگا جب ہم سب ملکر اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :