رونالڈو نے کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ چیمپئنز لیگ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 22 نومبر 2017 18:40

رونالڈو نے کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ چیمپئنز لیگ گولز کا نیا عالمی ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) شہرہ آفاق پرتگال اور ریال میڈرڈ کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کیلنڈر ایئر کے دوران یوئیفا چیمپئنز لیگ میں زیادہ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رواں چیمپئنز لیگ میں نیکوسیا کلب کے خلاف میچ میں 2 گولز کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ رونالڈو نے رواں برس اب تک چیمپئنز لیگ میں 18 گولز کر کے ایک سال کے دوران زیادہ چیمپئنز لیگ گولز کا اپنا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا جو کہ انہوں نے 2015ء میں 16 گولز کر کے قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :