صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، پیر محمد شاہ

بدھ 22 نومبر 2017 18:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں، اس سے اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں جس کی وجہ سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپورٹس پرموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے انٹر سکول سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول کے لئے مدگار ثابت ہوتے ہیں۔ مہمان اعزازی ایس ایس پی جامشورو عرفان بہادر نے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں۔ ایس پی او نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرکے بہت اعلیٰ کام کیا، SPOکے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ائیر فورس کے ونگ کمانڈر محمد اقبال کیریو نے کہا کہ آنے والا وقت کھلاڑیوں کا ہے لہٰذا تمام کھلاڑی اپنے کھیل پر مکمل توجہ دیں۔

آرگنائزنگ کمیٹی کی چیر پرسن معروف انٹرنیشنل جمناسٹ مریم کیر یو نے کہا کہ کھیل ہی زندگی ہے، کھلاڑیوں کو چاہے کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں۔ اس موقع پر ایس پی او کے چیئرمین عامر کفایت نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں ریحان خانزادہ اور سردار حاکم نوحانی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری رمیز شیخ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سپورٹس فیسٹیول میںکرکٹ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار، چیس ، تھروبال، فٹ بال، ایتھلیٹ، تائی کوانڈو، آرم ریسلنگ کے گرلز بوائز کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

اس موقع پر وائس چیئرومین ریحانہ بھٹی، فناس سیکرٹری اسرار علی چانڈیو، عقیل احمد، عبدالحمید راجپوت، یاسین شیخ،وسیم خان ،سیلم شیخ، مصباح محمود،بشری عارف،ساجدہ شاہ،سید مسرت علی شاہ، زاہد بلوچ، اعجاز شیخ،سابق ڈائریکٹر انفارمیشن اللہ بچایو میمن ، میڈیا کوآرڈینیٹر مقصود احمد کے علاوہ ایونٹ آرگنائزر ناظم عباسی، شمع بلوچ ،اعجاز شیخ، جمیلہ باری، سرفراز چنٹر، انیلا خان، مقبول عباسی، صدف خان ، ناصر جونیجو، حمیرہ راجپوت، قرار حسین، صنم رند بلوچ، حسن علی، شمائلہ ارم، محمد فیصل خان ، سلیم اقبال ، بینا واسطی ، رمیز خان، نقاش مزمل ،محمد عثمان خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔