جشن عیدمیلاالنبیﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ فاطمہ گرلز ایلیمنٹری سکول میں محفل نعت

بدھ 22 نومبر 2017 18:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) جشن عیدمیلاالنبیﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ فاطمہ گرلز ایلیمنٹری سکول میں محفل نعت ؐمنعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ایلیمنٹری آفیسر، تعلقہ ایلیمنٹری آفیسر اساتذہ اوربچوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جشن عیدمیلاالنبی ؐؐکے سلسلے میں گورنمنٹ فاطمہ گرلزایلیمنٹری اسکول رسالہ روڈ میں محفل نعت ؐمنعقدکی گئی جس میں ڈی اوایلیمنٹری آپاصفیہ ارباب، ٹی ای اوامینہ شاہ اور سکول کی ہیڈمسٹریس آپا سلٰمہ بھٹی سمیت اساتذہ اوربچوں کی بڑی تعدادشریک تھی۔

اس موقع پر بچوں نے ہدیہ نعت ؐ پیش کی۔ ڈی ای اوآپاصفیہ نے سیرت النبی ؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ 12 ربیع الاول مسلمانوں کیلئے سب سے بڑا اور اہم دن ہے کہ جس دن اللہ نے اپنے محبوب سرداردو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کودنیا بھیجا جن کی آمد سے کائنات کے اندھیرے ڈھل گئے اور ہر طرف نور و ہدایت کی روشنی پھیل گئی اور ہماری دنیا اورآخرت میں کامیابی کا واحد راستہ سیرت النبی ؐپرعمل کرنے میں ہی ہے۔