ہلال احمر اسپتال قاسم آباد میں اتوارکو ایک مفت طبی کیمپ لگائے گا

بدھ 22 نومبر 2017 18:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ہلال احمر اسپتال قاسم آباد حیدرآباد نے اپنے ایک اعلامیہ میں ظاہر کیا ہے کہ ہلال احمر اسپتال کی جانب سے قاسم آباد میں 26 نومبر اتوارکو صبح نو بجے سے دوپہر2 بجے تک ایک مفت طبی کیمپ لگایا جائیگا جس میں فزیشن ڈاکٹر آغا ثنااللہ ، الٹراسائونڈ کے لیے ڈاکٹر شازیہ انیس اور عورتوں کی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹرارم شیخ ضرورتمند مریضوں کا علاج کرکے انہیں ادویات بھی مفت فراہم کریں گے جبکہ اس موقع پر مذکورہ اسپتال میں بلڈشوگر ٹیسٹ کی سہولت کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔