ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں میجراسحاق کی شہادت پرتعزیت

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزکی قربانیاں رائیگانہیں جانے دی جائیگی،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 22 نومبر 2017 18:37

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں میجراسحاق کی شہادت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء)گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں میجراسحاق کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج اورسیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن واستحکام ممکن ہواہے اور پوری قوم اُن کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزکی قربانیاں رائیگانہیں جانے دی جائیگی اور آخری دہشت گردکے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔