صدر مملکت ممنو ن حسین کا میجر اسحاق کی شہادت پر اظہار تعزیت

ہماری مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے وطنِ عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، میجر اسحاق کی وطنِ عزیز کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، صدر ممنو ن حسین

بدھ 22 نومبر 2017 18:25

صدر مملکت ممنو ن حسین کا میجر اسحاق کی شہادت پر اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنو ن حسین نے میجر اسحاق کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے دہشت گردی پر قابو پانے کے بلند مقصد کیلئے شہادت کو گلے لگایا ہے، میجر اسحاق کی وطنِ عزیز کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے وطنِ عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پورے ملک میں ردالفساد آپریشن بلاتفریق جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ صدر مملکت نے میجر اسحاق کے والدین اور اہلِخانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا اور شہید کے بلندی درجات کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :