چیئرمین اکادمی ادبیات ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو کی الطاف فاطمہ کی عیادت، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی طرف سے گلدستہ پیش کیا

الطاف فاطمہ کے ناول اور افسانے پاکستانی ادب کا گرانقدر سرمایہ ہیں، چیئرمین اکادمی ادبیات ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو

بدھ 22 نومبر 2017 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) الطاف فاطمہ ملک کی ایک اہم تخلیق کار ہیں جن کے ناول اور افسانے پاکستانی ادب کا گرانقدر سرمایہ ہیں۔ یہ بات چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے الطاف فاطمہ کی عیادت کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی طرف سے الطاف فاطمہ کو گلدستہ پیش کیا اور علاج معالجہ کیلئے اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے مالی امداد کا چیک اور سرکاری طور پر علا ج معالجہ کرانے کی پیش کش کے ساتھ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

الطاف فاطمہ نے عرفا ن صدیقی اور چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی نیک خواہشات کو سراہا تاہم کسی بھی قسم کی مالی معاونت لینے سے معذرت کی۔ چیئرمین اکادمی کے ہمراہ اکادمی ادبیات پاکستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد عاصم بٹ بھی تھے۔