گٹکا ،مین پوری پر عدلیہ کی عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا یا جائے،اشرف قریشی رہنماء پی ٹی آئی سندھ

بدھ 22 نومبر 2017 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے کہاکہ شہر کراچی خصوصاً مضافاتی علاقوں میں گٹکا ،مین پوری کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تباہی کا شکار ہورہا ہے ،معزز عدلیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود شہر کے مضافاتی علاقوں میں گٹکا اور مین پوری کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اب گٹکا اور مین پوری کا استعمال اسکولوں اور کالجوں میں بھی پہنچ گیا ہے جو کہ نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کی تباہی کا باعث بن جائیگا اشرف قریشی نے کہاکہ گٹکا اور مین پوری کی تیاریوں اور استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے اور ایسے گھناونے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سخت سے سزا دی جائے جو کہ ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں اشرف قریشی نے سماجی تنظیموں ،علاقہ معززین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گٹکا مین پوری تیار اور اسکا استعمال کرنے والوں کا محاسبہ کریں تاکہ ہم اپنے معاشرے میں سدھار لاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :