بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے پیپلز پارٹی اوور سیز برطانیہ کی تنظیم کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

بدھ 22 نومبر 2017 18:23

بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے پیپلز پارٹی اوور سیز برطانیہ کی تنظیم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے پیپلز پارٹی اوور سیز برطانیہ کی تنظیم کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق محسن باری پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر، اظہر بریلوی جنرل سیکریٹری جبکہ زاہد مغل سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔