ایس ایس پی لاڑکانہ کی زیر صدارت 12ربیع الاول کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 18:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایس پی ہیڈکوارٹر محمد راشد ہدایت، انچارج ڈی آئی بی منیر احمد سموں، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں حافظ روشن علی انقلابی، بدرالدین سرہیو، مولانا علی نواز قاسمی اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس ایس پی کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہم سب فرض عائد ہوتا ہے اس لیے ہر شہری قانون کے احترام کا پابند ہے۔