لاڑکانہ، قمبر شہر میں ملزم نے چاقو کے وار کرکے چچا زاد بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا

بدھ 22 نومبر 2017 18:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) قمبر شہر میں ملزم نے چاقو کے وار کرکے اپنے چچا زاد بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، ورثا نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا، ایک ملزم فرار، واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قمبر شہر کے گرلس ڈگری کالج کے قریب ملزم انصار علی نے اپنے سگے چچا زاد بھائی سہیل جج کو چاقوں کے وار کرکے سخت زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑگیا۔

اس موقع پر مقتول کے ماموں اظہر سندیلو نے بتایا کہ سہیل محکمہ روینیو قمبر کے دفتر کام کے سلسلے میں گیا جہاں گھر واپس آنے پر اس کے چچا زاد بھائی ملزم انصار نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ چاقو کے وار کرکے قتل کیا ہے تاہم مرکزی ملزم انصار جج کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی جو قمبر شہر کے باگو دیرو لے گئے جبکہ آخری اطلاع تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :