جمعیت اہل حدیث پاکستان کا آئین توڑنے والوں اور پی سی اوججز کےاحتساب کا مطالبہ

احتساب کیلئے پک اینڈ چوزکی پالیسی درست نہیں،کوئی ادارہ مقدس گائے نہیں،احتساب کا عمل بےلا گ ہونا چاہیے،سیاسی جماعتوں کی قیادت کا انتخاب خواص نہیں عوام کرتے ہیں،فردواحد سے وفاداری لینے کا دور گیا۔سینیٹرپروفیسرساجد میر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 18:08

جمعیت اہل حدیث پاکستان کا آئین توڑنے والوں اور پی سی اوججز کےاحتساب ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) : جمعیت اہل حدیث پاکستان نے آئین توڑنے والوں اور پی سی او ججز کے احتساب کامطالبہ کردیاہے،احتساب کے لیے پک اینڈ چوز کی پالیسی درست نہیں،کوئی ادارہ مقدس گائے نہیں ،احتساب کا عمل بے لا گ ہونا چاہیے ،سیاسی جماعتوں کی قیادت کا انتخاب خواص نہیں عوام کرتے ہیں،فردواحد سے وفاداری لینے کا دور گیا۔

امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے آج یہاں علما ء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشرف کے دورآمریت کے انتخابی عمل کو شرف قبولیت دینے والے بے نقاب ہو گئے۔ پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمان ہو تی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت کا انتخاب عوام کرتے ہیں نہ کہ خواص۔ پارٹیوں کے لیے قیادت کی اہلیت اور نااہلیت کا فیصلہ چند بڑوں کی پنچائت نہیں کیا کرتی ،یہ حق عوام اور اسکے نمائندوں کو حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

اداروں سے آزادی، خودمختاری اور غیر جانب داری چھین کر فردِ واحد سے وفاداری لینا اور من پسند نتائج حاصل کرنے کا دور گیا۔ مضبوط ادارے ناصرف جمہوریت کو آمریت سے ممتاز کرتے ہیں بلکہ مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ اگر ادارے صاف شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے تو ریاست کا مجموعی نظام بہتر ہوگا، تبھی عوام کا ریاست اور ریاست کے اداروں پر اعتماد بحال ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے لیے پک اینڈ چوز کی پالیسی درست نہیں۔ بلا امتیاز احتساب کبھی نہیں ہوا۔ آئین توڑنے والوں اور پی سی او ججز کا کبھی احتساب نہیں ہوا ہے ۔ کوئی ادارہ مقدس گائے نہیں ۔یہ عمل بے لا گ ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :