Live Updates

قرۃ العین بلوچ کی عمران خان کو ٹویٹر پیغام میں گالی ،عمران خان کے ٹائیگرزنے قرۃ العین بلوچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 نومبر 2017 18:06

قرۃ العین بلوچ کی عمران خان کو ٹویٹر  پیغام میں گالی ،عمران خان کے ٹائیگرزنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2017ء) : پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے خلاف ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر عائد کیے جانے والے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کو گالی بھی دے دی۔ قرۃ العین بلوچ کا ٹویٹ گذشتہ روز اخبارات کی زینت بنا لیکن عمران خان کے ٹائیگرز نے ٹویٹر پر قرۃ العین بلوچ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹویٹ کرتے ہوئے قرۃ العین بلوچ اپنے حواس میں نہیں ہوگی۔
ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی زندگی اور اپنی گھر جائیداد سب کچھ قوم کے لیے چھوڑ دیا۔ اور ایشیا کا سب سے اچھا اور بڑا کینسر اسپتال بنایا۔

(جاری ہے)

عثمان میر نامی صارف نے کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا فین تھا لیکن ان تین سالوں میں آپ نے جو بھی عزت کمائی آج وہ گنوا دی ہے۔

خاتون صارف نے کہا کہ قرۃ العین بلوچ اور قندیل بلوچ میں کیا فرق ہے؟
ایک صارف نے تو قرۃ العین بلوچ کو ہی تسلی دی اور کہا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ دوسری طرف کی کیا کہانی ہے۔
فرحان ورک نامی ٹویٹر صارف نے کہا کہ قندیل بلوچ کے بعد ایک اور بلوچ عمران خان کا نام لے کر عوام کی توجہ حاصل کرنا چاہ رہی ہے۔ لیکن معذرت آپ اس کے لائق نہیں ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے تو قرۃ العین بلوچ کو واپس جا کر کوک اسٹوڈیو میں گانا گانے کا مشورہ بھی دے دیا۔
قرۃ العین بلوچ کا یہ ٹویٹ جتنا وائرل ہوا اتنا ہی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے اس کے بعد کسی کو کوئی جواب نہیں دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :