سعودی عرب ، 43 سالہ سعودی شہری کی بینائی 33 سال بعد واپس بحال ہو گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 22 نومبر 2017 18:04

سعودی عرب ، 43 سالہ سعودی شہری کی بینائی 33 سال بعد واپس بحال ہو گئی
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق 43 سالہ سعودی شہری احمد السھیمی کی بینائی 33برس بعد واپس بحال ہوگئی ۔ اس شخص کی بینائی کنگ خالد آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی محنت سے واپس بحال ہوئی ۔ السھیمی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکی بینائی طبی عملے کی غلطی کی وجہ سے اس وقت چلی گئی تھی جب وہ چھٹی کلاس کا طالب علم تھا۔

اسکا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت العرضیات کمشنری میں زیر تعلیم تھا۔

(جاری ہے)

اسے سر میں درد اورسردی سی محسوس ہوئی تھی جس پر اسے نمرہ جنرل اسپتال اپنے والد کے ہمراہ طبی معائنے کیلئے لے جایا گیا ۔ مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق ڈاکٹر نے اسے پینسلین کے 3 انجکشن 3 دن کیلئے لگانے کی ہدایت کی۔ یہ انجکشن لگانے سے قبل پتہ لگایا جاتا ہے کہ مریض کو اس سے الرجی تو نہیں۔ یہ معائنہ کئے بغیر اسے پہلا انجکشن دیدیا گیا۔ دوسرے دن دوسرا انجکشن دیا گیا جس پر وہ بے ہوش ہوگیا۔ اسے وہاں سے ایمبولینس کے ذریعے جدہ لیجایا گیا۔ المحجر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اسکے جسم پر سرخ نشانات بہت زیادہ پڑ گئے تھے اورجلد اکھڑنے لگی تھی۔ آخر میں وہ بینائی سے محروم ہوگیا۔