Live Updates

کرپشن کے الزامات پر 60دستاویزات جمع کرادی ہیں، غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا،عمران خان

نوازشریف کو اربوں روپے کی کرپشن پر اقتدار سے باہر نکالا گیا ، اب وہ پوچھتے پھر رہے ہیں مجھے کیوں نکالا ڈی آئی خان واقعے پرسیاسی مخالفین نے بہت بڑا ڈرامہ کیا،آئی جی پولیس نے نو میں سے آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 22 نومبر 2017 18:06

کرپشن کے الزامات پر 60دستاویزات جمع کرادی ہیں، غلط ثابت ہوئی تو سیاست ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات پر ساٹھ دستاویزات جمع کرادی ہیں اگر ایک بھی غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا ۔ نوازشریف کو اربوں روپے کی کرپشن پر اقتدار سے باہر نکالا گیا اب وہ پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ میں نئی پولیس لائن اور ٹریفک پولیس آف مینجمنٹ اسکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بلٹ پروف اسٹیج کے بغیرخطاب کرتے ہیں یہ ہے نیا پاکستان،قوم کا پیسہ چوری کرنیوالے کو پارٹی کا سربراہ بنا دیا،نواز شریف پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے گئے اس لیے اصل ثبوت نہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ عوام میرا احتساب کرے گی،عوام احتساب نہیں کرتی،احتساب کرنا عدالتوں کا کام ہے عوام کا نہیں،عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتی ہے،شریف خاندان کی عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات جعلی نکلیں،کل اسمبلی میں 94ارب روپے بول رہے تھے،ترقیاتی کاموں کے نام پر ارکان پارلیمنٹ کو رشوت دی گئی،پارلیمنٹ میں نواز شریف کو ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے قبل اسفندیار ولی ملک میں نہیں تھے لیکن آج پاکستان میں جلسے کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری ایک بھی دستاویز جعلی نکلی،سیاست چھوڑ دوں گا،عدالت میں ساٹھ دستاویزات پیش کیں،ڈی آئی خان واقعہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر آئی جی کو کال کی اور واقعے کے بارے میں پوچھا،آئی جی پولیس نے نو میں سے آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا،ڈی آئی خان واقعے پرسیاسی مخالفین نے بہت بڑا ڈرامہ کیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اقدامات سے جرائم میں 50 فیصد کمی ہوئی،ڈسپیوٹ ریزولوشن کے نام سے نیا سسٹم لیکر آئے ہیں،یہاں کی پولیس کسی رائے ونڈ سے ڈکٹیشن نہیں لیتی،عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین،آئی جی صلاح الدین اور صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان بھی تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات