آئندہ الیکشن کیلئے دینی جماعتوں کا اتحاد اسلام کیلئے نہیں اسلام آباد کیلئے کیا جارہا ہے،علامہ احمد جمشید

بدھ 22 نومبر 2017 18:02

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی مبلغ علامہ احمد جمشید نے کہا ہے کہ اشاعت کے علماء دن رات کو اللہ تعالیٰ کی توحید میں صرف کرتے ہیں،ملک میں آئندہ الیکشن کیلئے دینی جماعتوں کے اتحاد کی بات ہورہی ہے یہ اتحاد اسلام کیلئے نہیں اسلام آباد کیلئے کیا جارہا ہے ،اتحاد صرف توحید کیلئے کیا جاسکتا ہے، جماعت اشاعت نے اپنی ملک کے دفاع کیلئے مردمیدان میجر(ر) عامر جیسالیڈر اور قوم کی اصلاح کیلئے مولانا محمد طیب جیسے اہم شخصیات دئیے ، وہ بدھ کو زیدہ سٹی اور موسیٰ بانڈہ میں الگ الگ اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا ہوسکتا ہے کہ جس کرسی پر سکھ اورہندو کو جگہ دیا جاتاہے اسی کرسی پر امام کعبہ کو بٹھاتے ہیں ،اجتماع سے مولانا سراج الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشاعت امن کے داغی ہیں ،مولانا محمد طاہر نیدین کی سربلندی کیلئے قربانیاں دی ہے اگر ضرورت پڑی تو ہم بھی دین کی سربلندی کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :