وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی استعفا دینے کی پیشکش ،وزیراعظم کوخط ارسال کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 17:56

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی استعفا دینے کی پیشکش ،وزیراعظم کوخط ارسال کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) :وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استعفا دینے کی پیشکش کردی،وزیرخزانہ کی ذمہ داریوں نے سبکدوش کردیاجائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوخط ارسال کیاہے کہ انہیں وزیرخزانہ کی ذمہ داریوں نے سبکدوش کردیاجائے۔اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے صحت خرابی کے باعث چھٹی کی درخواست بھی کردی ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوخط لکھنے سے پہلے پارٹی صدر نوازشریف کو بھی اعتماد میں لیا۔جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کوخط ارسال کیاکہ انہیں وزیرخزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :