انجینئر امیر مقام کے دورہ ہنگو، جلسے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

بدھ 22 نومبر 2017 17:52

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کے دورہ ہنگو کیلئے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جلسہ گاہ میں پانچ ہزارسے زائد کرسیاںرکھ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنگو کی دعوت پر امیر مقام (آج) جمعرات کو ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقہ دوآبہ ٹل روڈ گرانڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

امیر مقام کے دورے کے موقع پرجلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے دو سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ ضلعی صدر صوبائی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن الحاج فرید مفکر نے صحافیوں کو بتایا کہ امیر مقام کا دورہ ہنگو سے علاقے میں ترقی کا نیا باب شروع ہوگا ۔ امیر مقام کے ساتھ صوبائی قائدین بھی ہمراہ ہوں گے اورامیر مقام سمیت تمام آنے والے مہمانوں کو ہنگو جوزارہ کے مقام سے ریلی کی شکل میں دوآبہ جلسہ گاہ پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :