ہنگو،محکمہ تعلیم زنانہ کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کا انعقاد 3 دسمبر کو کیا جائے گا

بدھ 22 نومبر 2017 17:51

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ضلع ہنگو محکمہ تعلیم زنانہ کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2017 کو یوم میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں ضلع بھر سے گرلز مڈل،ہائی، ہائیرسیکنڈری تعلیمی اداروں کی طالبات اور اساتذہ حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل فرزانہ سردار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو کی جانب سے 3 دسمبر 2017 کو ہنگو وراستہ روڈ گرلز گورنمنٹ ہائی سکول میں سیرت النبی کے حوالے سے خصوصی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ضلع بھر کے گرلز ہائی،مڈل،ہائیر سیکنڈری کے طالبات نعت خوانی،حسن قرآت کے ساتھ ساتھ تقاریر میںحضور ﷺ کی زندگی مبارک کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زنانہ سکولوں کے ہیڈ مسٹریز اپنے اپنے سکولوں کی طالبات کو سیرت النبیﷺ کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کر کے بھر پور انداز میں حصہ لینے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں بھی مانگی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :