گورنرخیبرپختونخواکاڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں میجراسحاق کی شہادت پر اظہار تعزیت

بدھ 22 نومبر 2017 17:51

گورنرخیبرپختونخواکاڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں میجراسحاق کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج اورسیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن واستحکام ممکن ہواہے اور پوری قوم اُن کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی اور آخری دہشت گردکے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔