گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی قائمقام کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

بدھ 22 نومبر 2017 17:51

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی قائمقام ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑاسے ورلڈ فوڈ پروگرام کی قائمقام کنٹری ڈائریکٹر کیترین گھوس نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ عالمی ادارہ خوراک کے دیگرمتعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندرقیوم اور پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم بھی اس موقع پرموجودتھے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کی قائمقام کنٹری ڈائریکٹر کیترین گھوس نے گورنر کو ادارے کی جانب سے قبائلی علاقوں میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر نے اس موقع پر قبائلی عوام کیلئے ورلڈفوڈ پروگرام کے تعاون کوسراہا۔