شریف خاندان کی گردنوں سے اسٹین لیس اسٹیل جلد نکلنے والا ہے،شیخ رشید

موجودہ پارلیمنٹ نیب زدہ پارلیمنٹ بن چکی ہے،بیٹے کہتے پاکستان سے کوئی تعلق نہیں باپ کہتانظریاتی ہوں،نوازشریف کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں۔میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 17:44

شریف خاندان کی گردنوں سے اسٹین لیس اسٹیل جلد نکلنے والا ہے،شیخ رشید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی گردنوں سے اسٹین لیس اسٹیل جلد نکلنے والا ہے،موجودہ پارلیمنٹ نیب زدہ پارلیمنٹ بن چکی ہے، بیٹے کہتے پاکستان سے کوئی تعلق نہیں باپ کہتانظریاتی ہوں،نوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہاہوں۔

بیٹے حسن اور حسین نوازکہتے ہیں کہ ہماراپاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جبکہ والد کہتاہے کہ میں نظریاتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی گردنوں سے اسٹین لیس اسٹیل جلدنکلنے والاہے۔ مجھے ان کاکوئی سیاسی مستقبل نظرنہیں آرہا۔ شیخ رشید نے کہاکہ یہ پارلیمنٹ نیب زدہ پارلیمنٹ بن چکی ہے۔حکومت کے 3 وزیر اقامامہ زدہ ہیں یہ پارلیمنٹ کوبیچ دیں گے توکیا کہیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے؟ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں نااہل شخص کوپارٹی سربراہ بنانے کافیصلہ مضحکہ خیزہے۔واضح رہے گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کیخلاف قومی اسمبلی میں بل پیش کیا۔ایوان میں ارکان کی اکثریتی تعداد نے پیپلزپارٹی کے انتخابی ترمیمی بل کومستردکردیا۔