اسلام آباد دھرنے میں پولیس کے اخراجات 12کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے

بدھ 22 نومبر 2017 17:41

اسلام آباد دھرنے میں پولیس کے اخراجات 12کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22نومبر2017ء) :تحریک لبیک کے دھرنے نے وفاقی دارالحکومت کے اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے اس وقت اخراجات 12کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں اور مزید اضافے کا امکان ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق کیونکہ بری تعداد میں اہلکار حالات کے مطابق تعینات ہیں اور اوسط ایک شفٹ میں 3ہزار سے 7ہزار تک اہلکار موجود ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مزید سکیورٹی کے پیش نظر پولیس کنٹینر کرائے پر لئے گئے تھے جن کا کرایہ بھی 30لاکھ روپے سے تجاوز کر چکا ہے اور40گاڑیاں بھی سکیورٹی اہلکاروں کو فیض آباد کے مقام پر ڈیوٹی پر لے جانے کے لئے تعینات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعد ازاں ترجیحی بنیادوں پر 7کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ حکومت سے حاصل کرنے کے لئے درخواست کی گئی تھی اور وزیر داخلہ کو تین دفعہ یاد دہانی بھی کروائی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :