صنعتی اداروں کو مزدوروں کی اجرت نومبر سے بذریعہ شیڈولڈ بینک ادائیگی کویقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 22 نومبر 2017 17:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)ڈائریکٹوریٹ آف لیبر حکومت خیبرپختونخوا نے تمام صنعتی اداروں کے مالکان کو مطلع کیاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مزدورں کی ماہانہ تنخواہ یکم جولائی سی15 ہزار روپے مقرر کی ہے اور خیبرپختونخوا پیمنٹ آف ویجز ایکٹ 2013 کے سیکشن 6 کے تحت تمام صنعتی ادارے ماہانہ اجرت بذریعہ شیڈولڈ بینک دینے کے پابند ہیںلہٰذا صنعتی ادارے مزدور وں کو ماہ نومبر 2017 سے اجرت بذریعہ شیڈول بینک ادا کرنے کویقینی بنائیں بصورت دیگر یکم دسمبر کے بعدان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔