خیبرپختونخواسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے محکمہ داخلہ اورقبائلی امورکااجلاس

بدھ 22 نومبر 2017 17:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء)خیبرپختونخواسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے محکمہ داخلہ اورقبائلی امور کا ایک اجلاس بدھ کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورمیں رکن صوبائی اسمبلی انیسہ زیب طاہر خیلی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمود جان، سردار حسین بابک، سردار اورنگزیب نلوٹھا اور محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں کے لئے 793 وارڈنز کی بھرتی کی سفارشات کے حوالے سے تفصیلی غوروخوض کیاگیااور مذکورہ وارڈنز اورواچ سٹاف کی شفاف اورخالصتاً میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کے لئے تجاویز اورطریقہ کار کے لئے متعلقہ امور زیر غور آئے۔ اجلاس میںمتفقہ طور سفارش کی گئی کہ تمام آسامیوں کے لئے این ٹی ایس یا ایٹا کے ذریعے ٹیسٹ ،پولیس بھرتی کے معیار کے مطابق جسمانی امتحان، علاقائی کوٹہ اورسلیکشن کمیٹی کے قیام کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بھرتی حکومت کے اعلان کردہ طریقہ کارکے خلاف نہ ہو۔