ایف بی آر نے لاہوریز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کر کے 4لاکھ روپے کی ریکوری کر لی

ْکمپنی کے ذمے سال 2014,15,16کے انکم ٹیکس کی مد میں 28لاکھ روپے واجب الاد ہیں ‘ ایف بی آر حکام

بدھ 22 نومبر 2017 17:40

ایف بی آر نے لاہوریز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہوریز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کر کے 4لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر حکام کے مطابق لاہوریز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ذمے سال 2014,15,16کے انکم ٹیکس کی مد میں 28لاکھ روپے واجب الاد ہیں ۔جس کی ادائیگی کے لئے کمپنی کو نوٹسز بھی بھجوائے گئے تاہم ادائیگی نہ کی گئی ۔ جس پر ایف بی آر کی ٹیم نے کاررائی کرتے ہوئے لاہوریز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کؤے بنک آف پنجاب میں اکائونٹس منجمد کر کے 4لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ۔جبکہ باقی رقم کی ریکوری کے لئے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :