دبئی ، عورت کا جنسی استحصال کرنے پر 2 افراد کو 15 سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 22 نومبر 2017 17:27

دبئی ، عورت کا جنسی استحصال کرنے پر 2 افراد کو 15 سال جیل کی سزا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی عدالت نے دو افراد کو عورت کا جنسی استحصال کرنے پر 15 سال جیل کی سزا سنا دی۔ عورت ان دونوں افراد سے بچ کر بھاگ رہی تھی کہ عمارت کے تیسرے فلور سے گر کر اس جہاں فانی سے کوچ کر گئی۔ تحقیقات کے مطابق اس بلڈنگ کا وہ فلیٹ جہاں سے عورت گر کر مری تھی قحبہ خانے کے طور پر اسعمال ہوتا تھا جسے تین بنگلہ دیشی جولائی 2015 سے چلا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ان بنگلہ دیشیوں کی عمریں 38،40 اور 44 سال تھیں۔ جسے ہی عورت کو پتہ چلا کہ وہ ایک قحبہ خانے میں ہے اور وہ اس سے ایک طوائف کا کام لے رہے ہیں تو عورت نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اور اسے بھاگنے کی کوشش میں فلیٹ کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گئی۔ عمارت کے چوکیدار نے عورت کے گرنے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور ان تینوں بنگلہ دیشیوں کو بھی گرفتار کیا۔ بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ ان تینوں سے جاں بچانے کے چکر میں عورت گر کر جاں بحق ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :