Live Updates

نواز شریف کو ووٹ دینے والی163 ارکان شرم سے ڈوب مریں ،عمران خان

ڈاکو کو ووٹ دے کر پارٹی سربراہ بنایا گیا، پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بن گیا شاہد خاقان عباسی نے ترقیاتی فنڈز کے نام پر ایم این ایز کو 94ارب روپے نواز شریف کو کامیاب کرانے کے لئے رشوت کے طور پر دیئے نواز شریف نے 30 سال تک عوام کو بے وقوف بنایا ،نواز کا قطری خط ،صاحبزادی اور صاحبزادوں نے بھی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرائی،میری ایک بھی دستاویز غلط ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا،چیئرمین تحریک انصاف اقتدار میں ا ٓکر ملک بھر میں جرگہ سسٹم نافذ کریں گے ،نیا خیبر پختونخوا بنا ہے یا نہیں آئندہ الیکشن میں عوام فیصلہ کریں گے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2017 17:28

نواز شریف کو ووٹ دینے والی163 ارکان شرم سے ڈوب مریں ،عمران خان
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں نواز شریف کو ووٹ دینے والے 163 ارکان کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جنہوں نے ایک ڈاکو کو ووٹ دے کر اسے پارٹی کا سربراہ بنایا اور ملک کا پوری دنیا میں مزاق بنادیا حقیقت میں شاہد خاقان عباسی کے ترقیاتی فنڈز کے نام پر ایم این ایز کو دیے جانے والے 94ارب روپے نواز شریف کو کامیاب کرانے کے لئے رشوت کے طور پر دیے گئے تھے اور انہیں پیسوں نے گزشتہ روز نواز شریف کے حق میں ہاتھ کھڑے کرائے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوہاٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے خیبر پختونخواہ میں پولیس کے اندر کیس قسم کی سیاسی مداخلت نہیں اور سابق انسپیکٹر جنرل خیبرپختونخواہ ناصر خان دورانی کے کہنے پر ہی صلاح الدین مسعود کو آئی جی بنایا اور کے پی پولیس کے بہترین اقدامات پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں خیبرپختونخواہ میں 10سال کے بعد 2017 کا سال پر امن سال تھا جس میں 50فیصد دہشتگردی اور کرائم نیچے آیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں عام آدمی کو فوری انصاف دینے کی صورت ہے جس کے لیے جرگہ سسٹم بہت ضروری ہے جرگہ سسٹم میں پیسے خرچ ہوئے بغیر انصاف مل جاتا ہے لیکن اس کے برعکس کہچریوں اور عدالتوں میں عوام کو دھکے اور پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں عمران خان نے کہا کہ 17ہزار کیسسز ریٹائرڈ ججز اور بیوروکر یٹس نے مفت حل کیے اور اگر کسی کو یہ فیصلے منظور نہ ہو تو پھر وہ لوگ عدالتوں سے بھی رجوع کرسکتے ہیں اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو پورے ملک میں جرگہ سسٹم نافذ کریں گے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے ایبٹ آباد جلسے میں کہا کہ نیا کے پی کے کہا ہے تو نواز شریف ایبٹ آباد میں بلٹ پورف شیشے کے بغیر جلسہ کرنا ہی نیا کے پی کے ہے کیونکہ پرانے والے کے پی کے میں تو اسفندیار ولی اور نواز شریف آتے بھی نہیں تھے اور نواز شریف کا احتساب عوام نہیں بلکہ عدالتیں کریں گی کیونکہ عوام کی خدمت کے بعد ان سے ووٹ حاصل کیا جاتا ہے نہ کہ عوام لیڈروں کا احتساب کرتی ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تبدیلی آئی یا نہیں یہ 2018کے انتخابات میں پتا چلے گا ایک سوال کے جواب میںعمران خان نے کہا کہ کے ڈی آئی خان واقعے میں علی آمین گنڈا پور کا نام اچھلا گیا اور ڈرامہ کیا گیا کہ وہ مجرم کو تحفظ دے رہے ہیں حلانکہ آئی جی خیبرپختونخواہ کو 28اکتوبر کو میں نے فون پر رابطہ کرکے بتایا اور اس نے 24گھنٹوں میں 9لوگوں کو گرفتار کیا اور عدالتی قوانین کے مطابق 17دن سے پہلے 3دن کے اندر چلان کیس عدالت میں پیش کیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف عوام کو بے وقوف سمجھ کر 30سال دھوکا دے رہا ہے حلانکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیاجب عمران خان نے 60لاکھ کا فلیٹ 1984ء میں خریداہ تھا تو اس وقت وہ دنیا کا نمبر 1آل رائونڈر تھا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں 60ڈاکومنٹ جمع کرائے اگر ایک بھی ڈاکومنٹ غلط نکلا تو سیاست چھوڑ دوں گالیکن میرے کیس کے برعکس نوازشریف 30ہزار کروڑ رپے ملک سے باہر لیکر گیا جس کا ڈاکومنٹ ایک جھوٹا قطری فراڈ خط تھا اس کے علاوہ نواز شریف کے صاحبزادی اور صاحبزادوں نے بھی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرائی عمران خان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ایک نااہل شخص کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹ دینے والے آرکین پارلیمنٹ کو شرم سے دوب مرنا چاہیے جنہوں نے ایک ڈاکو کو پارٹی کا سربراہ بنایا جس کو سپریم کورٹ کے بینچ نے سواسال کلئیر ہونے کا موقع دیا لیکن حقیقت میں یہ شاہد خاقان عباسی کے ترقیاتی فنڈز کے نام پر 94ارب روپے بول رہے تھے جنہوں نے نواز شریف کے حق میں ہاتھ کھڑے کیے شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کے لئے ایم این ایز کو رشوت دی اور ان ارکان نے اس رشوت کی بنیاد پر ایک مجرم کو سپورٹ کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات