مسلم لیگ (ن) کی حکومت محض باتوں نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، سی پیک سے پاکستان میں بے پناہ ترقی ہوگی، اس سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، ترقی و خوشحالی کے منصوبوں سے گوادر مچھیروں کے ایک چھوٹے قصبہ سے بین الاقوامی شہر بن جائے گا، پاکستان فعال جمہوریت ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن سی پیک پر پورا پاکستان متحد ہے، سی پیک منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور چینی وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا گوادر بندر گاہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
بدھ 22 نومبر 2017 17:24
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال‘ وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز میر حاصل بزنجو، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، چینی سفارتکار یانگ ینگ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال خان، وزیر مملکت میری ٹائم افیئرز جعفر اقبال، کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ، چینی کنسٹرکشن کمپنی کے حکام اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ان کیلئے انتہائی خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ وہ اس تقریب میں موجود ہیں، گوادر میں ترقی کا ایک اور منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان بے مثال دوستی اور تعلقات کا ایک اور مظہر ہے، پاکستان اور چین کے درمیان 70 سال کی آزمودہ دوستی ہے اور گوادر کی ترقی پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور دوستی کی مضبوط مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جے سی سی کا ساتواں دور گذشتہ روز مکمل ہوا ہے، پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تعاون اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ سی پیک پاک۔چین دوستی کو نئی بلندیوں اور وسعتوں سے ہمکنار کرے گا، سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا مشترکہ وژن ہے، یہ چینی صدر شی جن پنگ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے منصوبہ میں چینی کمیونیکیشن کارپوریشن، چائنہ اوورسیز بورڈ ہولڈ کمپنی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے 15 ارب روپے کا یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبہ سے گوادر کی بندرگاہ فری زون اور کوسٹل ہائی وے کے راستے کراچی تک نئے رابطے استوار ہوں گے۔ گوادر کی ترقی و خوشحالی کیلئے مختلف منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے ویراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گوادر میں پائلٹ فری زون اس سال مکمل ہو گا، پورٹ پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے، ایئرپورٹ کا افتتاح بھی عنقریب ہو رہا ہے، اسی طرح پاور پلانٹ بھی جلد شروع ہو گا، گوادر میں ترقی و خوشحالی کیلئے 170 ارب روپے سے زائد کے منصوبے جاری ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر اور پاکستان کے عوام کی توقعات پوری ہوں گی، مجھے پورا یقین ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد گوادر مچھیروں کے ایک چھوٹے سے قصبہ سے بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر بن جائے گا، گوادر کا محل وقوع اور اس کا جغرافیہ اسے عالمی نقشہ پر اہم مقام بنائے گا، اس میں پاک۔چین اقتصادی راہداری کا اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر میں بجلی اور پانی کے مسائل گورنر اور وزیراعلیٰ نے اٹھائے ہیں، ان دونوں مسئلوں پر کام جاری ہے اور اگلے چند ہفتوں میں اس کے ثمرات سامنے آئیں گے، گوادر میں بجلی اور پانی کے مسائل ہم خود حل کریں گے۔ جہاں تک بارڈر تک رسائی کا جو مسئلہ ہے میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کریں اور عوام کو بارڈر تک رسائی دیں۔ وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں مقامی آبادی کا ضرور خیال رکھا جائے، ان منصوبوں سے نہ صرف گوادر بلکہ پورے پاکستان کو فوائد ملیں گے، ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ ان منصوبوں میں مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار اور تربیت کے مواقع فراہم ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جب بھی گوادر آئے ہیں تو یہاں کی شپ بلڈنگ اور دیگر مقامی صنعتوں نے انہیں متاثر کیا ہے، پچھلی مرتبہ جب میں یہاں آیا تھا تو یہاں پر چند ایک کشتیاں بن رہی تھیں، آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ زیادہ تعداد میں کشتیاں بن رہی ہیں، ان کاریگروں کو اپنا کام جاری رکھنا چاہئے اور ان صنعتوں کے تحفظ اور فروغ میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، یہ اہم صنعتیں ہیں اور انہیں جاری رہنا چاہئے، آج اگر یہاں درجنوں کشتیاں بن رہی ہیں تو آنے والے مہینوں اور سالوں میں یہ تعداد سینکڑوں میں ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف باتیں نہیں بلکہ کام کرتی ہے، چند دن قبل ہم نے کراچی میں ایل این جی ٹرمینل اور اس سے قبل ساہیوال میں پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، اگلے ہفتے سی پیک کے تحت پورٹ قاسم پر توانائی کے منصوبہ کا افتتاح ہو گا، آج گوادر میں ہم نے جس منصوبہ کا افتتاح کیا ہے وہ کاغذوں میں نہیں بلکہ موقع پر موجود ہے جو مکمل ہو گا اور اس سے گوادر کی بندرگاہ کو بے پناہ فائدہ ہو گا، اس منصوبہ کی تکمیل سے ملک کو ثمرات ملیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ گذشتہ 30 برسوں سے گوادر آ رہے ہیں، پہلے یہاں سے کوئٹہ تک رابطہ نہیں تھا، ماضی کی کئی حکومتوں نے اس ضمن میں معاہدے اور اعلانات تو کئے لیکن عملی کام کوئی نہیں ہوا، آج الله کے فضل و کرم سے 650 کلومیٹر سے زیادہ ہائی وے مکمل ہے اور دنوں کا سفر اب چند گھنٹوں میں ہو رہا ہے، خضدار سے رتوڈیرو تک سڑک بن رہی ہے، یہ اسے منصوبے ہیں جو یہاں تک معیشت کو بدل کر رکھ دیں گے، اب گوادر چند دنوں کی نہیں بلکہ باقی پاکستان سے چند گھنٹوں کی مسافت پر ہے۔ وزیراعظم نے پاک۔چین اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی صوبے کا علاقہ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، سی پیک پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے جو پاکستان کو مستقبل میں بے پناہ ترقی سے ہمکنار کرے گا، یہ ترقی کا ایک سلسلہ ہے، مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج تمام صوبے اور تمام سیاسی جماعتیں اس منصوبہ کی حمایت کر رہی ہیں، جب یہ منصوبہ شروع ہو رہا تھا تو اس پر بعض تحفظات تھے لیکن گذشتہ تین برسوں میں ہم نے تمام تر تحفظات کا ازالہ کر دیا ہے، اس ضمن میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک فعال جمہوریت ہے اور اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن الحمد الله سی پیک پر پورا پاکستان متحد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے اور گوادر کی ترقی و خوشحالی کے دیگر منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.