ہری پور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز (آج) ہوں گے

بدھ 22 نومبر 2017 17:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ہری پور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز (آج) جمعرات کو منعقد ہوں گے۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنے ساتھ فارم ب، والد کا شناختی کارڈ اور فوٹو ساتھ لائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ہری پور کے سیکرٹری شوکت عزیز نے بتایا کہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کی ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز (آج) جمعرات کو دن دو بجے اور 24 نومبر صبح نو بجے ایچ سی اے کرکٹ گرائونڈ پر منعقد ہوں گے، جو کھلاڑی بھی ان ٹرائلز میں شرکت کیلئے آنا چاہئیں وہ اپنے ساتھ فارم ب، والد کے شناختی کارڈ کی کاپی اور دو فوٹو ساتھ لیکر مقررہ وقت پر پہنچ جائیں۔