تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے 6 پیداواری یونٹ بند ہو گئے، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی کا سامنا

بدھ 22 نومبر 2017 17:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 6 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی کا سامنا ہے، بجلی گھر کے 8 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے 6 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں، 8 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے 1111 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی بڑی حد تک کمی آ گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 21 ہزار 800 کیوسک جبکہ اخراج 38 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ پانی کی سطح کم ہو کر 1458.09 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :