صحافی زمرے خان نیازی کے بھائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

بدھ 22 نومبر 2017 17:15

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) سینئر صحافی زمرے خان نیازی کے بھائی عمران خان نیازی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، بدھ کے روز محلہ شمالی میں پرتکلف ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکت کرنے والوںمیں چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، راجہ محمد لطیف، یاسر عباس کھنوال ،ساجد بلوچ، قیصر بخاری، ملک صفی الدین صفی، فتح نور میر اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عمران خان نیازی کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔