چکولا میں گریس کورٹ کو متحرک اورفعال کر دیا گیا ہے، ناظم ایاز عالم

بدھ 22 نومبر 2017 17:15

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ضلع چکوال میں چیف جسٹس ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی ہدایت کی روشنی میں چکولا میں گریس کورٹ کو متحرک اورفعال کر دیا گیا ہے اور عدالت عالیہ کی ہدایت کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات چکوال ناظم ایاز عالم نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت اب تک کی جانے والی کارروائیوں کی مرتب کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ نومبر کے دوران محکمہ ماحولیات چکوال نے پولی تھین آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مرتکب13کارخانوں کے مقدمات گرین کورٹس میں پیش کیے سینئر سول جج جوڈیشل و ماحولیات مجسٹریٹ چکوال عباس رسول وڑائچ نے مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کو بھاری جرمانے عائد کیے اس طرح دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف مہم میں گاڑیوں کے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری انوار احمد کی ہدایت کی روشنی میں ایک اجلاس ہوا جس میں سینئر سول جج ایڈمن میڈم سائرہ نورین ، سول جج جوڈیشل عباس رسول وڑائچ موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈی پی او ہارون جوئیہ نے چکوال کا ماحول بہتر کرنے کیلئے پولیس کی مدد بھی فراہم کر دی ہے اور محکمہ ماحولیات روزنہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں کیخلاف کاررائی کر رہا ہے اور آلودگی پھیلانے والے عناصر کیخلاف مقدمات قائم کر کے گرین کورٹس بھیجوا ئے جا رہے ہیں۔