قصبہ فم کسر کے قریب غفلت اور لاپرواہی سے پک اپ چلانے والے ڈرائیور گرفتار

بدھ 22 نومبر 2017 17:15

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) قصبہ فم کسر کے قریب پٹرولنگ پولیس پڑھال نے غفلت اور لاپرواہی سے پک اپ چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈھڈیال پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس عامر حسین نے استغاثہ دیا کہ پک اپ نمبرLHO 8740 جس کو ڈرائیور ملزم محمد خان ولد محمد نواز ساکن منگوال نہایت تیز رفتاری اور غفلت سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا۔ اے ایس آئی افتخار احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیو رکو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :