سعودی عرب ، جدہ ، فلپائنی شخص سیلاب سے ایک بزرگ آدمی کو بچا کر ہیرو بن گیا، ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 22 نومبر 2017 17:00

سعودی عرب ، جدہ ، فلپائنی شخص سیلاب سے ایک بزرگ آدمی کو بچا کر ہیرو بن ..
منامہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22نومبر 2017ء) جدہ میں ایک فلپائنی شہری نے سیلاب میں پھنسے ہوئے ایک بوڑھے آدمی کو اپنی جان کی بازی لگا کر بچا لیا ۔ اس فلپائنی شہری کی بزرگ کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ تمام شہریوں نے اس فلپائنی شہری کو اس کے اس بہادرانہ اقدام پر خوب سراہا ۔

(جاری ہے)

اس فلاپئنی شہری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس کھڑے ہوئے لوگوں نے اس سے کہا کہ وہ مت جائے نہیں تو وہ بھی ڈوب جائے گا ۔ سول دفاع کی ٹیم آ کر اس شخص کو بچا لے گی ۔ لیکن میں سوچا کہ اگر سول دفاع کی ٹیم کو آنے میں دیر ہو گئی تو یہ شخص مر جائے گا جس پر وہ پانی میں کود گیا اور اس بوڑھے شخص کو باحفاظت باہر نکالا لایا۔

سعودی عرب ، جدہ ، فلپائنی شخص سیلاب سے ایک بزرگ آدمی کو بچا کر ہیرو بن ..