خضدار پولیس کی کارروائی قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار ،ایس ایچ ائو منظور احمد

بدھ 22 نومبر 2017 17:14

خضدار۔22نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جھکرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ ائو سٹی منظور احمد نے اپنے نفری کے ہمراہ قتل میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ،ایس ایچ ائو سٹی منظور احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی خضدار عبدالعزیز جھکرانی کی خصوصی ہدایت پر اے ایس آئی زاہد مصطفی ،اے ایس آئی ذکریا حسنی اوردیگراہلکاروں نے ڈگری کالج کے ایریا میں چیکنگ کے دوران قتل کے کیس میں مفرور ملزم عبدالجلیل کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی،مفرور ملزم کافی عرصے سے فرار تھا ۔

متعلقہ عنوان :